Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کا حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات میں حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں نے...
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2021 11:34am

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات میں حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں نے حکومتی امیدوارحفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی،مسلم لیگ (ق) ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے )اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )نے اسلام آباد کی نشست پر حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما ءزبیدہ جلال کی رہائش گاہ پر اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سینیٹ کے امیدوار حفیظ شیخ، وزیر داخلہ شیخ رشید، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ، مسلم لیگ ق کی طرف سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، جے ڈی اے کی طرف سے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان کھانے کہیں اور کھائیں گے لیکن ووٹ حفیظ شیخ کو دیں گے،3مارچ کو عمران خان کا امیدوار جیت جائے گا اور اپوزیشن والے منہ دیکھتے رہ جائیں گے۔

وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ایک خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کی یقین دہانی کرادی،3مارچ کو اتحادیوں کے ساتھ اکثریت حاصل کریں گے،چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن شفاف ہوں اور اس میں خرید وفروخت نہ ہو، لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ءخالد مگسی نے بتایا کہ یہ بات طے ہے کہ اتحادی جماعتیں حفیظ شیخ کے ساتھ ہیں ،اسلام آباد سے حکومت کی نامزد خاتون امیدوار بھی کامیاب ہوجائیں گی۔

ایم کیو ایم کے امین الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اراکین کو رجھانے کی کوششیں کی ہیں لیکن تمام اراکین وفاقی حکومت کے اتحادی ہونے کی وجہ سے متحد ہیں۔

امین الحق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالا دستی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کی ترقی پر توجہ نہیں دی، سندھ کے ارکان پارلیمنٹ کو ڈرایا دھمکایا اور رشوت کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے۔

جی ڈی اے کی رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا کہ تمام حلیف جماعتیں متحد ہیں، جی ڈی اے حکومت کی اتحادی جماعت ہے، سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی حمایت کریں گے، سینیٹ کے راستے میں کرپشن ختم کرنے کیلئے دروازے بند کرنا ضروری ہے، اس لئے اسمبلی، سینیٹ سے قانون سازی نہ ہو تو آرڈیننس لانے پڑتے ہیں۔

ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی حفیظ شیخ کی ہوگی، تمام اتحادی جماعتیں ان کے ساتھ ہیں۔

Hafeez Shiekh

اسلام آباد

MQM

Senate election

PMLQ

GDA

BAP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div