Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، سوچ اور نظریےکا نام ہے، مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز رشید...
شائع 23 فروری 2021 01:45pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، سوچ اورنظریےکا نام ہے۔

نائب صدر )ن (لیگ مریم نواز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں،ایک سوچ،ایک نظریے اورجمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے،ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی نہیں قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔

یاد رہے الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما ءپرویز رشید کی ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کخلاٹف اپیل مسترد کر دی اورپرویز رشید کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

Maryam Nawaz

lahore

Senate election

pervez rasheed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div