Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ڈھائی سال میں 20ارب ڈالرز قرضہ واپس کردیا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ڈھائی سال میں 20ارب...
شائع 18 فروری 2021 12:17pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ڈھائی سال میں 20ارب ڈالرز قرضہ واپس کردیا،دنیا میں کسی نے اتنے قرضے واپس نہیں کئے،زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے بغیر معیشت بہتر نہیں ہوسکتی، سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،کرنسی گرنے سے مہنگائی ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک رضاباقرکوخراج تحسین پیش کرتاہوں،97ممالک میں88ہزارروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے،کوشش تھی کہ سمندرپارپاکستانیوں کوسہولیات فراہم کریں،سمندرپارپاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالی توکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20ارب کاتھا،موجودہ حکومت نے ریکارڈ قرضے واپس کئے،ڈھائی سال میں 20 ارب ڈالرز قرضہ واپس کردیا،دنیا میں کسی نے اتنے قرضے واپس نہیں کئے، قرضےادا کرنےکےباوجودمعاشی اشاریوں میں استحکام ہے،ڈالرزباہر جانےسےخسارے میں اضافہ ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدرگرنےکااثربراہ راست غریب عوام پرپڑا،روپےکی قدرگرنےسے پیٹرول مہنگا ہوا،پیٹرول مہنگاہونےسےمہنگائی میں اضافہ ہوا،درآمد ہونےوالی تمام اشیا ءکی قیمتیں بڑھ گئیں،تیل، گھی، دالیں مہنگی ہوئیں، مہنگائی ہونےسےعوام بہت مشکل حالات سے گزرے،تنخواہ دار طبقے کو خاص طورپربہت مشکلات ہوئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کرنسی کے اتارچڑھاؤ سے سرمایہ کاری پراثر پڑتا ہے،ڈالر160 پر گیا تو ہر چیز مہنگی ہوگئی، کرنسی گرتی ہے تو غریب پر سب سے زیادہ اثرپڑتا ہےجب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا سرمایہ کاری نہیں آئےگی،دنیا میں کورونا کی وجہ سے بہت برے حالات ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ زرمبادلہ کےذخائربڑھائے بغیرمعیشت بہترنہیں ہوسکتی،کوروناکےدوران ہماری برآمدات میں ریکارڈاضافہ ہوا،آج ٹیکسٹائل کیلئےورکرز دستیاب نہیں ہے،سمندرپارپاکستانیوں کی تجاویز ہمارےلئےبہت اہم ہیں۔

pm imran khan

overseas Pakistanis

اسلام آباد

Speach

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div