Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

'ملک کو نالائقوں اور چوروں سے واپس لینا ہے'

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں ملک ترقی کررہا تھا کہ...
شائع 17 فروری 2021 09:22pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں ملک ترقی کررہا تھا کہ اچانک نااہلی اور نالائقی ،چوروں اور ڈاکوؤں نے ترقی کو بریک لگا دی۔

نوشہرہ کلاں کےخاتوخیل گراؤند میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف والےووٹ مانگنےآئیں توبل اوراخراجات دکھانا۔جو کروڑوں نوکریوں اور گھر دینے کا دعوٰی کرتے تھے کیا کسی کو نوکری ملی یا کسی کو گھر ملا؟پاپا جانز کو نوکری نہیں، این آر او ملا۔ کچن چلانے والوں کو نوکری ملی۔

مریم نواز نےبی آر ٹی بس سروس کودھکا بس قراردیتے ہوئے کہاچلتی کم اور جلتی زیادہ ہے،جیسی بی آر ٹی بس سروس ہے ویسی ہی حکومت ہے،دھکے سےچلائی جارہی ہے۔نااہلی،چوری اور نالائقی خیبرپختونخوا 8 سال سے برداشت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا ملک ترقی کررہا تھا کہ اچانک نااہلی اور نالائقی ،چوروں اور ڈاکوؤں نے ترقی کو بریک لگا دی۔ریڑھیوں پر فروٹ لگا ہوتا ہے لیکن کوئی خریدنے والا نہیں۔خیبرپختونخوا کی پولیس بھی کہہ رہی تھی کہ نالائق سے جان چھوڑادو۔ یہ بہت چالاک ہے لوگوں پرووٹ بیچنے کی جھوٹی بہتان لگائی،آخرت میں تو ویسے بھی ہوگا،دنیا میں بھی بہت جلد ان بہتان کا جلد حساب ہوگا۔

مریم نواز نےکہاجن لوگوں کو چورکہتا تھااسی حکومت میں ترقی ہورہی تھی۔پہلے انڈے 60 روپے درجن تھا اب 300 تک پہنچ گیا ہے،چینی کی قیمت بھی فی کلو 120روپے تک پہنچ گئی۔اس حاجی کے زمانے میں آٹا بھی مہنگا ہوگیا۔اربوں کی چینی اور قرضے کھائے اور چور دوسروں کاکہتا ہے۔پورےملک کاآٹاکھانے والے کو مافیا کہتا ہے۔عمران خان مافیا نہیں بلکہ مافیا سرغنہ ہے۔نواز شریف کے منصوبے ایک ارب درختوں کی طرح نہیں جو کسی کو نظر نہیں آتے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو رخصت کرنے کا وقت آگیا۔عمران خان کو اقتدار سے اٹھا کر پھینکنا ہے۔ملک کو نالائقوں اور چوروں سے واپس لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختیار ولی کی حمایت پر اتحادی جماعتوں کا بے حد مشکور ہوں ۔جتنی میں پنجاب کی بیٹی ہوں اس سے زیادہ پختونخوا کی بیٹی ہوں،پشتو زبان سے مجھے بہت پیار ہے۔عوام کا خادم اختیار ولی جیسا ہونا چاہیئے۔

Maryam Nawaz

PML N Vice President

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div