Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آنے والی نسلوں کیلئےضروری ہے کہ اپنا طرز زندگی بدلیں ،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں زمین پربھی...
اپ ڈیٹ 17 فروری 2021 04:15pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں زمین پربھی اورسوچ میں بھی تبدیلی لے کر آرہے ہیں ،جنگلات کی کٹائی سے آنے والی نسلوں کو نقصان ہوگا،آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے کہ اپنا طرز زندگی بدلیں ۔

اسلام آباد میں موسم بہار کی شجرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں زمین پر بھی اور سوچ میں بھی تبدیلی لے کر آرہے ہیں، آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے کہ اپنا طرز زندگی بدلیں اور سوچیں کہ آج اپنے ملک کے ساتھ جو کررہے ہیں اس کا اگلے 10، 20 اور 50 سال میں آنے والی نسلوں کا کیا فائدہ یا نقصان ہوگا، شجرکاری آنےوالی نسلوں کیلئےضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے 70 سال میں اس حدیث پر بالکل عمل نہیں کیا، نہ آخرت کی فکر کی نہ یہ سوچا کہ جنگلات ختم کرنے کا آئندہ نسلوں کو کیا نقصان ہوگا، پاکستان اللہ کا تحفہ ہے لیکن ہم نے اس کی قدر نہیں کی، حکومت نوجوانوں کے ساتھ مل کر ملک کو ہرا پاکستان بنادے گی، اپنا مستقبل بچانے کیلئےشجرکاری ضروری ہے۔

عمران خان نے مزیدکہا کہ ہمارے10ارب درخت لگانےکےمنصوبےکودنیانےسراہاہے، ہم ان10 ملکوں میں شامل ہیں جوموسمیاتی تبدیلی سےمتاثرہوتےہیں، درخت لگانےکے ساتھ پھراس کوبچانابھی ہے، آنے والے دنوں میں مزید 10 ارب درخت اگانے کا منصوبہ ہے ،لاہور اور پشاور کوگارڈن سٹی کہاجاتاتھالیکن آج درخت کاٹنے اور آلودگی کی وجہ سے آج صورتحال مختلف ہے، لاہورمیں 50جگہوں پرمیواکی ٹیکنالوجی کے ذریعےدرخت لگائےجائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نبیؐ کی حدیث کا مفہوم ہے کہ آخرت کیلئے دنیا میں اس طرح زندگی گزارو کہ آپ نے کل مرجانا ہے، سوچو اپنے اعمال کیسے ٹھیک کرنے ہیں، اس دنیا کیلئے ایسے جیو جیسے ہزار سال زندہ رہنا ہے، آج جو آپ اس زمین پرکررہے ہیں، اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے ۔

pm imran khan

اسلام آباد

Speach

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div