Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مریم نواز نے سینیٹ الیکشن کےدوران تحریک عدم اعتماد کا خدشہ ظاہر کر دیا

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹ الیکشن کے دوران...
شائع 15 فروری 2021 03:30pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹ الیکشن کے دوران تحریک عدم اعتماد کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے وزیرآباد کے دورے کیلئے روانگی کے موقع پر جاتی امرا ءمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو سینیٹ الیکشن میں ہی تحریک عدم اعتماد آجائے ،یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم اے کے مشترکہ امیدوار ہیں،مسلم لیگ ن میں بھی ان کارکنوں کو ٹکٹ ملے ہیں جن کی سیاسی جدوجہد ہے جبکہ تحریک انصاف میں صرف ارب پتی لوگوں کو ہی ٹکٹ دئیے گئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی جیسے واقعات نہ ہی ہوتے تو بات اس قدر نہ کھلتی،مسلم لیگ نون کے ایم پی ایز کو کالز کی گئیں، ڈرایا دھمکایا گیا لیکن وہ نہیں ٹوٹے،22 سالہ جدوجہد میں انہیں ایک بھی نظریاتی امیدوار نہیں ملا،ان کی اپنی ہی جماعت کے لوگ رو پڑے ہیں کہ آپ صبح کسی کو ٹکٹ دیتے ہیں اور شام کو کسی اور کو ۔

نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا ہے کہ جو حالات نظر آ رہے ہیں لگتا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ہی کوئی تبدیلی نہ آ جائے،بیک ڈور رابطے کی ضرورت پی ڈی ایم کو نہیں بلکہ انہیں ہے جن کو ان کی ضرورت ہے،پی ڈی ایم نہ ٹوٹنے کا کریڈٹ عوام کو دوں گی،ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کا جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے اور وہ پاکستان میں ہی رہیں گی، شیخ رشید کی آنسو گیس کی ٹیسٹنگ والی بات پر حیرانی ہے ، کیا کل یہ ایٹم بم کے بارے میں بھی ایسا کہہ دیں گے۔

PDM

Maryam Nawaz

lahore

Senate election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div