Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی سے غریب متاثر...
شائع 08 فروری 2021 03:04pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی سے غریب متاثر ہورہے ہیں،ٹیکس کا بوجھ کم کرنے پر توجہ دی جائے،غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، مشیران عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر،معاونین خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، ندیم بابر، تابش گوہر اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا مفاد موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہےلہذا انہیں ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہےلہذا بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ درآمد شدہ کھانے پینے کی مختلف اشیا ءپر عائد ٹیکسز میں بھی کمی لانے کی تجاویز پیش کی جائیں تاکہ عوام بالخصوص غریب اور مڈل کلاس کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

pm imran khan

اسلام آباد

meeting

TEX

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div