Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد:پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ کوروناویکسین لے کراسلام...
اپ ڈیٹ 01 فروری 2021 03:43pm

اسلام آباد:پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ کوروناویکسین لے کراسلام آباد پہنچ گیا ،پہلی کھیپ خصوصی طیارے کے ذریعے نورخان ایئربیس پر پہنچی،معاون خصوصی فیصل سلطان نے ویکسین وصول کی۔

طویل انتظار ختم ہونے کے بعد ہم وطنوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی،انسداد کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی ،نورخان ایئربیس پرخصوصی طیارہ لینڈ کر گیا۔

پاکستان ایئرفورس کا آئی ایل 78خصوصی طیارہ چین کے دارالحکومت بیجنگ سے انسداد کورونا ویکسین کا پہلا بیج لےکر اسلام آباد پہنچ گیا۔

چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ایئربیس پہنچی،معاون خصوصی فیصل سلطان نے ایئرپورٹ پر کورونا ویکسین وصول کیں۔

کورونا ویکسین چینی وزیراعظم کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے،پہلےمرحلےمیں ہیلتھ پروفیشنل کوویکسین لگائی جائے گی،ملک بھرمیں کورونا کی ویکسینیشن کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے ویکسین لگانے کیلئے ایک انتہائی جامعہ پلان مرتب کیا ہے،نمزکے تحت نیشنل ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل قائم کیا گیا ہے جو صوبائی اور ضلعی ویکسینیشن انتظامیہ ،کوآرڈینیشن اور ویکسین سینٹر کو ویکسین فراہم کریں گے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے فرنٹ لائن ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے ویکسین ہراول دستے کو لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا ویکسین لانے کیلئے گزشتہ روزپاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ نورخان ایئربیس سے چین کے دارالحکومت بیجنگ کیلئے روانہ ہوا تھا۔

بطور تحفہ کوروناویکسین کی5لاکھ خوراکیں دینے پر چین کے شکر گزار ہیں،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ چین نے بطورتحفہ کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں پاکستان کو دی ہیں،جس پر چینی حکومت کے بے حد شکرگزارہیں،مزید گیارہ لاکھ ڈوز جلد وطن آجائیں گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے آج نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نےبطورتحفہ کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں پاکستان بھیجی ہیں،ویکسین کیلئے چین کے بےحد شکرگزارہیں،پہلےمرحلےمیں ہیلتھ آفیشلزکوویکسین لگائی جائے گی،فروری میں مزید 11لاکھ خوراکیں موصول ہوجائیں گی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ شفاف اندازمیں عوام کوویکسین کی رسائی یقینی بنائیں گے،ویکسینیشن کا مکمل ڈیٹامرتب کیاجائےگا،وزارت صحت ویکسینیشن کا طریقہ کارمرتب کررہی ہے۔

PAF

اسلام آباد

corona vaccine

Dr. Faisal Sultan

Plane

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div