Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ جسٹس (ر)عظمت سعید...
شائع 28 جنوری 2021 04:14pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ جسٹس (ر)عظمت سعید معززاوراچھی شہرت والے جج ہیں ،براڈشیٹ کی تحقیقات وہی کریں گے ،سینیٹ انتخابات میں فتح حاصل کریں گے، مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہےہیں انہیں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، براڈشیٹ،قبضہ مافیا سمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیاکہ مریم نوازگھرکا بھیدی لنکا ڈھائے والا کام کررہی ہیں ایسی باتیں جن کا ہمیں بھی علم نہیں تھا ۔

معاون خصوصی برائے احتساب وداخلہ شہزاداکبرنے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیوں پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خرم دستگیرسےایک ارب روپےمالیت کی اراضی واگزارکروائی۔

وزیراعظم نے قبضہ مافیا کخلاوف آپریشن پرپنجاب حکومت کی کارروئی کو سرہاتے ہوئے کہاکہ قبضہ مافیا کخلا ف آپریشن جاری رہے گا مسلم لیگ ن اورقبضہ مافیا ایک ہی ہیں ، قبضہ مافیا کونہیں چھوڑیں گے ،ان کے قبضوں کی اورچیزیں بھی سامنے آئیں گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پرحکومتی ترجمانوں کوبریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2017 اور18 کا ڈیٹا حاصل کیا ، اردوترجمہ کروانے پرانہیں بھی پتہ چل جائے گا ۔ براڈ شیٹ معاملے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے،جسٹس ریٹائرڈعظمت سعید معززاوراچھی شہرت والے جج ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہےہیں ، مولانا کو جواب دہ ہونا پڑے گا،کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، انہوں نے ہمارے خلاف کیس کیا مگر خود پھنس گئے۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ سینیٹ انتخابات شفاف چاہتے ہیں ،سینیٹ انتخابات میں فتح حاصل کریں گے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Speach

Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div