Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے مودی کے کالے قوانین '

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں...
شائع 21 جنوری 2021 08:04pm

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے کالے قوانین نافذ کر رہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نوٹس لے،پاکستان نے حریت لیڈر یاسین ملک کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے، نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی سمیت مختلف معاملات پر ملکر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم امریکہ ایران جوہری معاہدے پر بات چیت کے حامی ہیں، فریقین معاہدے پر مذاکرات کے ذریعہ حل اور اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کو مسلسل دیکھ رہی ہے ہیوسٹن میں ہمارے قونصل جنرل مسلسل عافیہ صدیقی کی جیل کا دورہ کرتے ہیں، ترجمان نے کہا کہ بھارت میں موجودہ حکومت انتہائی غیر سنجیدہ ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے انکشافات کے بعد بی جے پی کا پاکستان مخالف ڈیزائن بے نقاب ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورے کے حوالے سے جیسے ہی شیڈول طے ہو گا بتا دیا جائے گا، متحدہ عرب امارات سے پاکستانی ویزے کے کھلنے پر ابھی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔

foreign office

occupied Kashmir

Kashmir issue

Zahid Hafeez Chaudhry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div