Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

سیالکوٹ میں ٹرک اورمزداکے درمیان تصادم ،4افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں شدید دھند کے باعث وزیرآباد روڈ پر ٹرک اور مزدا کے...
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2021 10:59am

سیالکوٹ میں شدید دھند کے باعث وزیرآباد روڈ پر ٹرک اور مزدا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور11زخمی ہوگئے۔

وزیرآباد روڈ رویلہ اسٹاپ پر سیالکوٹ سے راولپنڈی جاتے ہوئے مزدا شدید دھند کے باعث سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مزدا ڈرائیور رانا آصف سمیت 3افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ عصمت اللہ خان نامی شخص اسپتال منتقل کرنے پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حادثے میں 11افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو 1122 نے وزیرآباد اور سیالکوٹ کےاسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

fog

traffic accident

Sialkot

Wazirabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div