Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ضمنی الیکشن ، پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار کا اعلان

مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ضمنی ...
شائع 09 جنوری 2021 07:39pm

مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار میدان میں اتارے گی، سینٹ الیکشن کا میدان بھی خالی نہیں چھوڑیں گے۔

ماڈل ٹاون میں مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ کی مرکزی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کی تین نشستوں پر پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار لانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں حکومت کے خلاف مشترکہ امیدوار لائے گی اور سینیٹ الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لیا جائے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان فارن نے فنڈنگ کیس میں این آر او لیا، لندن پلان فارن فنڈنگ سے مکمل ہوا، بھارتی اور اسرائیلی فنڈنگ سے ملک میں بد امنی پیدا کی جاتی رہی۔

احسن اقبال نے کوئٹہ جانے کے معاملے پر وزیراعظم پر شدید تنقید کی اور کہا کہ حکومت نے انسانی مسئلے کو مسلک سے جوڑا۔

PML N

PDM

Senate elections

Ahsan Iqbal

Maryam Nawaz

Election

Model Town

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div