Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بھارت اور اپوزیشن کا بیانیہ ایک ہےیہ ملک کی خدمت نہیں کرسکتے،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حذب اختلاف کو تنقید کا...
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2021 02:04pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حذب اختلاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بیانیے سے مطابقت رکھتی آواز کیا قومی خدمت ہو سکتی ہے؟ بھارت اور اپوزیشن کا بیانیہ ایک ہےیہ ملک کی خدمت نہیں کرسکتے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بہاولپور میں پی ڈی ایم کے شو میں پاور نہیں تھی، دیکھنا یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کو محروم کس نے رکھا؟ مریم صاحبہ! کس کے دور میں غیر منصفانہ طور پر جنوبی پنجاب کے فنڈز کہیں اور خرچ کئے گئے؟ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ اڑھائی سال میں جنوبی پنجاب کے حوالے سے بڑے فیصلے کئے،ملتان اور بہاولپور میں 2 انتظامی سیکریٹریٹ قائم کئے گئے۔

شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بیانیےسے مطابقت رکھتی آواز کیا قومی خدمت ہو سکتی ہے؟اپوزیشن کو معلوم ہونا چاہیئےکہ بھارت پاکستان کے اندر دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، بلوچستان میں یکے بعد دیگرے واقعات ہو رہے ہیں، ان حالات میں جب آپ اداروں پر تنقید کرتے ہیں تو آپ بھارتی بیانیے کی ترویج کر رہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہندوستان ہائبرڈ وارفیر کے ذریعے ایسے واقعات کروا رہا ہے تاکہ لوگوں میں بددلی پھیلے اور پاکستان میں ہونےوالی سرمایہ کاری متاثر ہو ،اپوزیشن کی قیادت کو بلوچستان کے معاملات میں دلچسپی لینی چاہیئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو ہم ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے، حق خود ارادیت کی تحریک کامیابی سے ضرور ہمکنار ہو گی۔

foreign minister

opposition

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div