Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم کی31 جنوری کی ڈیڈلائن کابھی وہی حال ہو گاجو31دسمبرکاہوا،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم...
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2020 03:33pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کا اعتماد حاصل ہے وہ پی ڈی ایم کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں گے؟ پی ڈی ایم کے احتجاج اور لانگ مارچ سے یہ حکومت کہیں نہیں جائے گی،ان کی 31 جنوری کی ڈیڈ لائن کا بھی وہی حال ہو گا جو 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کا ہوا، 31 دسمبر کو ان کے استعفے آنے تھے؟ ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 31 جنوری کو مستعفی نہیں ہوں گے، پی ڈی ایم 31 جنوری کا انتظار کیوں کرتی ہے، انہیں جو فیصلہ کرنا ہے ابھی کرلیں، حکومت کو دباؤ میں لانے کیلئے اپوزیشن کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دراصل اپوزیشن عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں، ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر کے ذریعے عالمی برادری پر واضح کیا کہ بھارت اپنی اندرونی صورت حال سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن جیسا ناٹک رچا سکتا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہندوستان دہشتگردوں کی تربیت اور کالعدم تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے، وہ پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔

PDM

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div