Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی:بس ٹرمینل کے قریب دھماکے کامقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بس ٹرمینل کے قریب دھماکے...
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2020 12:17pm

کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بس ٹرمینل کے قریب دھماکے کامقدمہ سرکارکی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں برس ٹرمینل کے قریب ہونے والے بم دھماکے کامقدمہ دہشتگردی اوراقدام قتل کی دفعہ کے تحت سی ٹی ڈی میں درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

مقدمہ نمبر147/2020سرکارکی مدعیت میں درج کیاگیاہے،بم دھماکے کے نتیجے میں بس کنڈیکٹرسمیت 6افرادزخمی ہوئے تھے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیاگیاتھا۔

بم دھماکے کے بعدبی ڈی ایس کی مرتب کردہ رپورٹ کے تحت دھماکاآئی ای ڈی ڈیوائس کی مددسے کیاگیاجس میں ایک کلوبارودی مواداوردوسوگرام سے زائدبال بیرنگ استعمال کےد گئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div