Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ریڈیو پاکستان کے 749 ملازمین بیک جنبش قلم فارغ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ریڈیو پاکستان کے 749 ملازمین کو...
شائع 20 اکتوبر 2020 10:15pm

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ریڈیو پاکستان کے 749 ملازمین کو بیک جنبش قلم فارغ کردیا۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے اس لئے انہیں فوری طور پر فارغ کیا جارہا ہے۔

ریڈیو پاکستان سے فارغ ہونے والے ملازمین میں پروگرامنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 531، نیوز کے شعبے کے 177 اور ویب ڈیسک کے 41 ملازمین شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div