Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

نیب: منی لانڈرنگ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب نے منی لانڈرنگ کی...
شائع 20 اکتوبر 2020 08:10pm

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب نے منی لانڈرنگ کی شکایات پر جے آئی ٹی بنا دی گئی۔

نیب کےمطابق ہارون آباد کے سیاسی اور کارباری شخصیات کیخلاف منی لانڈرنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

نیب نے منی لانڈرنگ کی شکایات پر جےآئی ٹی بنا دی ،ہارون آباد کے سیاسی، کارباری شخصیات کیخلاف منی لانڈرنگ کی شکایات آئی تھیں ، نیب کےمطابق سابق تحصیل ناظم محمد یاسین، کیخلاف تحقیقات کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق ایم پی اے غزالہ مرتضی کیخلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی، نوٹیفکیشن کے مطابق سابق ایم پی اے غزالہ شاہین اور سابق ناظم عظیم گوہر کیخلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی 90 دن میں رپورٹ مکمل کر کہ چیرمین نیب کو بھیجے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div