Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کیپٹن صفدر کی گرفتاری، وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مسلم لیگ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر...
شائع 20 اکتوبر 2020 07:33pm

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مسلم لیگ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا اور کہا وفاقی وزراء کی جانب سے کیپٹن صفدر کیخلاف مقدمے کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالا گیا، اس سازش کو ایسے نہیں چھوڑیں گے اسکی انکوائری ہو گی ۔

وزیراعلی ہاؤس میں نیوز کانفرنس میں وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کا جلسہ دیکھ کر حکومتی وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پورے ملک کے عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ پی ٹی آئی کی ناکام حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مزارِ قائد پر جو ہوا وہ مناسب نہیں تھا، ایک وفاقی وزیر بڑھ چڑھ کر الٹی میٹم دے رہے تھے کہ دیکھتا ہوں کیسے مقدمہ درج نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پولیس کو ڈرانا دھمکانا منتخب نمائندوں کا کام نہیں ہوتا، اس سازش کی انکوائریاں ہوں گی۔

وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جس طرح سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری ہوئی اس پرخدشات ہیں، کئی اور باتیں سامنے آئی ہیں جو تشویش ناک ہیں، واقعے کی انکوائری سندھ حکومت کرے گی، تین سے پانچ وزراء پر مشتمل کمیٹی بنا رہے ہیں جو اس معاملے کی انکوائری کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ناکام حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، ن لیگ کی قیادت کی مزارِ قائد پر حاضری کے دوران ایسی چیزیں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیئے تھیں، مزارِ قائد پر مزار پر حاضری کے دوران نعرے بازی پہلی مرتبہ نہیں ہوئی تھی، پی ٹی آئی والے بھی کئی بار کرتے رہے ہیں، مزار کے تقدس کا خیال سب کو کرنا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div