Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کیپٹن صفدر کی گرفتاری، سندھ کی بے عزتی ہوئی، بلاول

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدرکےساتھ جوہواوہ...
شائع 20 اکتوبر 2020 07:29pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدرکےساتھ جوہواوہ بہت شرمناک ہے،کیپٹن صفدرکی گرفتاری سےسندھ کےلوگوں کی بےعزتی ہوئی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں بھی مزارقائدپرپارٹی نعرےلگتےرہےہیں، ماضی میں کسی کےخلاف کوئی ایف آئی آرنہیں کٹی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کاکراچی جلسہ توقع سےزیادہ بڑاتھا، سندھ پولیس کےاعلی افسران چھٹیوں پرجارہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران کی عزت پربن آئی ہے، کس نےصبح صبح آئی جی سندھ کےگھرکاگھیراؤکیا؟ آئی جی سندھ کوصبح4بجےکہاں لےجایاگیا؟

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے،تاریخی معاشی بحران ہے، اداروں میں سیاسی مداخلت کاتاثرنہیں جاناچاہئے، گلگت بلتستان انتخابی مہم پرجارہاہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ جلسےمیں شرکت کی کوشش کرونگا، جلسےمیں شرکت مشکل ہوئی توویڈیولنک پرخطاب کرونگا، آئی جی اورپولیس افسران کی بےعزتی ہوئی ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پولیس افسران بےعزتی کی وجہ سےچھٹیوں پرجارہےہیں، سندھ پولیس کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے،ہم حوصلہ بڑھائیں گے، صوبےاوروفاق کےدرمیان تنازع نہیں چاہتا، وفاق نےرات کےاندھیرےمیں جزائرکاآرڈیننس جاری کیا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہنا تھا کہ سندھ میں گورنرراج کرکےدکھاؤ،غیرقانونی ہے، سندھ پولیس کی عزت پرسمجھوتانہیں کرسکتا، دہشت گردی کی جنگ میں سندھ پولیس نےبہت قربانیاں دی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div