Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کٹاس راج مندرازخود نوٹس کیس:جسٹس یحیٰ آفریدی کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کٹاس راج مندر ازخود نوٹس کیس کی سماعت...
شائع 20 اکتوبر 2020 12:08pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کٹاس راج مندر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس یحیٰ آفریدی نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کٹاس راج مندر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت مندر سے متعلق پنجاب حکومت کی جانب سے رپورٹ جمع کروائی گئی جس پر عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ دیگر فریقین کو بھی فراہم کریں۔

سماعت کے دوران جسٹس عمرعطا بندیال نے استفسار کیا کہ کٹاس راج مندر کی کیا حالت ہے؟ کیا ایویکیو ٹرسٹ کا چیئرمین لگا دیا گیا؟،جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ زیر زمین پانی کی صورتحال کو چیک کرنے کیلئے میٹر لگانے کی سفارش کی ہے۔

اس دوران ڈاکٹر رمیش کمار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایک بیورکریٹ کو چیرمین بنا دیا گیا ہے، مندر کی حالت خراب ہے، وہاں مورتیاں تک نہیں۔

ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ باقی مندرٹرسٹ نے یا تو لیز پر دے دیے یا غیر فعال ہیں یا ان پرقبضہ ہے۔

عدالت نے متروکہ وقف املاک کے چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں ریکارڈ کے ساتھ طلب کرتےہوئے کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div