Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کوروناوباءسے اموات کی شرح چندہفتوں کےدوران140 فیصد بڑھ گئی،اسدعمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ...
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2020 01:59pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا ءسے اموات کی شرح چند ہفتوں کے دوران 140 فیصد بڑھ گئی، کورونا کے تمام ایس او پیز کو نظرانداز کر کے غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی، کورونا وبا ءسے اموات کی شرح چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے، اس تناظرمیں ہم کورونا ایس اوپیز کو نظرانداز کر کے غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

اسد عمر کامزید کہنا تھا کہ ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کریں گے تو زندگی اور معاش سے محروم ہوجائیں گے، ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کے نتائج ظاہر ہو رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div