محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج ہلکی بوندا باندی کی پیشگوئی
کراچی میں خشک موسم کا سلسلہ ختم ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات...
کراچی میں خشک موسم کا سلسلہ ختم ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہلکی بوندا باندی کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی اورخشک موسم کے ستائے کراچی کے عوام کیلئے اچھی خبرہے کہ آج شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دباؤ موجود ہے اور یہ دباؤمغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہواؤں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے،جو شہر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہوسکتی ہے ۔
مزید خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیشرفت
کراچی: لانڈھی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر انعام
پیپلز بس سروس میں جعلی نوٹ چلانے والی خواتین کو کتنے سال قید کی سزا؟
راولپنڈی کی خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش
گھریلو تنازعہ پر سسر کی فائرنگ، بہو اور پوتا قتل
خضدار میں پری پول دھاندلی کیخلاف اختر مینگل اور مخالف گروپ کے دھرنے
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.