Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں...
شائع 16 ستمبر 2020 09:04am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا،تمام اراکین کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہراڑھائی بجے طلب کرلیا ۔

اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا،ارکان قومی اسمبلی وارکان سینٹ شریک ہوں گے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق ارکان سے مشاورت کی جائے گی جبکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلوں کی منظوری کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

وزیراعظم نے تمام ارکان کواپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی،مشترکہ اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مشیرپارلیمانی اموربریفنگ دیں گےجبکہ شاہ محمود قریشی،پرویزخٹک،اسد عمراورفروغ نسیم بھی اجلاس میں بریفنگ دیں گےاور اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج اورہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی تیاریوں پربریفنگ ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div