Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران خان کیوں وزیراعظم بننا چاہتے ہیں؟ وجہ معلوم ہوگئی

شائع 07 اپريل 2017 01:07pm

 

File Photo File Photo

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کیلئے اپنی خواہش کی وجوہات ظاہر کردیں ۔

 انہوں نے یہ باتیں اسلام آباد میں بزنس لیڈرز سمٹ میں سوال و جواب سیشن میں کیں۔

کپتان نے وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے کا اعتراف کرنے کے ساتھ اسکی وجہ بھی بتا دی ۔

عمران خان نے کہا کہ وہ وزیراعظم بن کر قومی اداروں کو موثر اور مضبوط بنائیں گے ، یہ کام ملک میں کرپشن ختم کرکے احتساب کا موثر نظام لانے کیلئے ناگزیر ہے۔

کپتان نے مزید کہا کہ  دوسرا اقدام انسانی وسائل کی ترقی کیلئے ہے کیونکہ اس سے غربت ختم کرکے ترقی پانا ہے جو چین نے گزشتہ تیس برس میں  پچاس کروڑ افراد کو غربت سے نکال کر حاصل کی ۔

عمران خان نے پاناما کا سیاسی بساط جاری رکھنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی متوقع نئی سیاسی مہم کا اشارہ دیتے ہوئے اسکے لئے عزم بھی ظاہر کردیا۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے جو کرنا ہے وہ الیکشن سے پہلے کریں گے کیونکہ بعد میں ایسا کچھ نہیں کیا جاسکتا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div