Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ کل صبح ہوگی

شائع 30 اکتوبر 2015 06:30am

poliing-shoro-1

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پنجاب کے بارہ اضلاع میں پولنگ کل صبح ہوگی،ووٹرز کیلئے اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔لاہور سمیت پنجاب کے بارہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کل صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی،الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں کوئی بھی ووٹر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھائے بغیر ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے گا،جبکہ زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی گئی ہے،تاہم پاسپورٹ،ڈرائیونگ لائسنس یا نادرا کی رسید ووٹ نہیں ڈالا جا سکے گا،پنجاب میں چئیرمین اور وائس چئیرمین کیلئے بیلٹ پیپرز کا نیلا ہوگا،جبکہ کونسلر کیلئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپرز استعمال کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div