بجٹ 2023-24: فلم فنانس اور فنکاروں کے ہیلتھ انشورنس دونوں کیلئے فنڈز مختص
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2023-24ءمیں پہلی مرتبہ فلم فنانس فنڈ اور فنکاروں کے ہیلتھ انشورنس دونوں کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب ایک ٹویٹ میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے اتنی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار فلم فنانس فنڈ کے لیے 2 ارب روپے اور فنکاروں کے ہیلتھ انشورنس کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مشترکہ طور پر یہ اقدامات ہماری فلم انڈسٹری کی ترقی اور ہمارے ملک کے فنکاروں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان فلموں کے ذریعے پاکستان کے بیانیے، ورثے اور ثقافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اسکرین ٹورازم کے فروغ میں کلیدی کردار ثابت ہوگا۔
Comments are closed on this story.