Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بلوچستان کے ویٹرنری ڈاکٹرز نے اپنی اسناد کیوں جلائیں

ویٹرنری ڈاکٹروں نے بلوچستان اسمبلی کے باہر مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا
شائع 09 جون 2023 11:03am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

بلوچستان اسمبلی کے باہر بے روزگار ویٹر نری ڈاکٹروں نے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا اور اپنی اسناد کو آگ لگا دی۔

بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سینکڑوں ڈاکٹرز عرصہ دراز سے بے روزگار ہیں ماضی میں بھی کئی بار احتجاج کیے گئے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

ویٹرنری ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بے روزگاری اور شدید مہنگائی سے فاقہ کشی شروع ہو رہی ہیں، اس لئے دلبرداشتہ ہو کر بطور احتجاج ڈگریوں کو جلا دیا۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈگری حاصل کرنے کے باوجود بے روزگار ہیں اس لئے 1600 ویٹرنری ڈاکٹرز کے لئے 500 اسامیوں کا اعلان کیا جائے۔

Veterinary Doctor

Animal Protection

Balochistan Health Ministry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div