Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بڑا نیوکلئیر سانحہ، بابا وانگا کی 2023 سے متعلق ایک اور دل دہلا دینے والی پیشگوئی

کیا یہ تمام پیشگوئیاں سچ نکلیں
اپ ڈیٹ 08 جون 2023 10:19am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا کی 2023 کے حوالے سے کی گئی پیش گوئیوں میں ایک اور دل دہلا دینے والی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔

بابا وانگا نے مرنے سے پہلے کئی پیش گوئیاں کی تھیں جن میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیش گوئی بھی تھی۔

بابا وانگا نے 2023 سے متعلق بھی خوفناک پیش گوئی کی، انہوں نے ایک تباہ کُن جوہری پاور پلانٹ کے دھماکے سے خبردار کیا تھا جس سے ایشیا میں جوہری بادل پھیل جائیں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ کئی ممالک اس جوہری دھماکے سے متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے ہوا میں کئی بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔

بابا وانگا کی 2023 کیلئے کی گئی پیشگوئیاں

بابا وانگا کے مطابق رواں برس آنے والی نسل کو لیبارٹریز میں تیار کیا جائے گا، جس سے اس رجحان میں اضافہ ہوگا کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروائیں گے، ساتھ ہی وہ بچوں کے رنگ اور خصوصیات کا آسانی سے انتخاب کرپائیں گے۔

خاتون نجومی نے بتایا تھا کہ زمین کے مدار میں تبدیلی کے واضح امکانات ہیں، جس کے سبب ماحولیاتی تبدیلی بھی واضح ہوگی، جبکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے لوگوں کے لئے پریشان کُن حالات پیدا ہوجائیں گے لیکن ایسا 56 برس پہلے ہوا تھا۔

بابا وانگا کی ماضی میں کی جانے والی پیش گوئیوں میں یہ بھی شامل ہے کہ زمین پر رہنے والے افراد خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے او یہ حالات دُنیا کے بڑے ممالک میں پیش آسکتے ہیں۔

بابا وانگا کے پیروکار کہتے ہیں کہ انہوں نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمہ، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد، 2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی آنے کی پیش گوئیاں کی تھیں جو سچ ثابت ہوئیں۔

خیال رہے کہ انہوں نے 2022 سے متعلق بھی چند پیش گوئیاں کی تھیں جن میں سے دو یعنی خطرناک زلزلے اور سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلت سچ ثابت ہوئیں۔

Baba Vanga

Predictions

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div