Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پاکستان نے وائٹ بال سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی پیشکش قبول کرلی

پاک نیوزی لینڈ سیریز 5 ٹی ٹوئنٹی یا تین ون ڈے میچز پر مشتمل ہونے کا امکان ہے
شائع 05 جون 2023 12:34pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مبینہ طور پر نیوزی لیںڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلنے کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان فارمیٹس اور میچز کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا، البتہ پاک نیوزی لینڈ سیریز 5 ٹی ٹوئنٹی یا تین ون ڈے میچز پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہوگا، نیوزی لینڈ دستیاب ونڈو میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کا انعقاد چاہتا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اور کیویز کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز جنوری 2024 کے دوسرے ہفتے سے ہوگا۔

گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو محدود اوورز میچز کی سیریز کے لئے دورے کی دعوت دی تھی جس پر پی سی بی کی جانب سے رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اپریل اور مئی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

New Zealand

PCB

PAKvsNZ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div