Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مہوش حیات کے ساتھ ڈیبیو، وہاج علی کیا کرتے رہے؟

وہاج علی فلم تیری میری کہانیاں میں مہوش حیات کے ساتھ نظر آئینگے
شائع 03 جون 2023 10:39pm

ان دنوں عوام میں بے حد مقبول پاکستانی اداکار و ماڈل وہاج علی عید الاضحی کے موقع پر اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات کے ساتھ بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

گزشتہ روز ملٹی ڈائریکٹرز فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں بڑی تعداد میں فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

اس فلم کے ذریعے اداکار وہاج علی نہ صرف بڑے پردے پر ڈیبیو کریں گے بلکہ وہ معروف اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ بھی پہلی بار نظر آئینگے ۔

اس موقع پر اداکارہ وہاج علی سے مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں مہوش حیات کا مداح ہوں ان کے تمام فلمیں دیکھی ہیں ۔

تقریب کے میزبان واسع چوہدری نے سوال کیاکہ کیا مہوش ٹھیک کام کرتی ہیں ؟َ جس پر وہاج نے کہا کہ مہوش کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں اِن کی آنکھوں میں خود کو ہی دیکھا رہا اسی لیے دیکھ نہیں پایا کہ یہ کیسا کام کرتی ہیں ۔

تیری میری کہانیاں میں شامل کی گئی تیسری فلم کا ٹائٹل ایک سو تائیسواں رکھا گیا جس میں وہاج علی ، مہوش حیات ، زاہد احمد اور آمنہ الیاس نظر آئینگے، اس فلم کو نامور مصنف خلیل الرحمن قمر نے لکھا ہے جبکہ اس کی ہدایت ندیم بیگ نے دی ہیں ۔

خلیل الرحمان قمر کے اسکرپٹ کے حوالے سے وہاج علی کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان سے میری کبھی ملاقات نہیں ہوئی ہے لیکن مجھ پر اس بات کو بڑا دباو تھا کہ فلم کو خلیل صاحب نے تحریر کیا ہے اسی لیے میں فلم کی شوٹنگ سے تیاری شروع کردی تھی کہ ہر جملے کو ٹھیک طریقے سے محبت کے ساتھ ادا کرنا ہے ۔

بڑے پردے پر ڈیبیو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو کچھ خاص محسوس نہیں ہورہا، بس تھوڑا ڈر لگ رہا ہے تاہم فیڈ بیک کے بعد کچھ بہتر محسوس ہوگا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سنا تھا بڑے پردے کا اپنا لطف اور مزاح ہوتا ہے لیکن یہ کیسا ہوگا یہ تو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا میں بس محنت کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ ان دنوں اداکار وہاج علی نے شائقین کے دلوں میں بڑی اہم جگہ بنا رکھی ہے ان کا ڈرامہ ترے بن اور مجھے ہوا تھا مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہے ۔

Mehwish Hayat

Wahaj Ali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div