Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پورٹ قاسم پرکھڑے 40 برس پُرانے جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا

حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، پورٹ قاسم اتھارٹی
شائع 03 جون 2023 09:38pm
حادثے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، پورٹ قاسم اتھارٹی حکام  - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
حادثے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، پورٹ قاسم اتھارٹی حکام - تصویر/ نمائندہ آج نیوز

پورٹ قاسم پر کھڑے جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے، جو بحری جہازوں کوچینل میں لانے کے کام کرتا ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پورٹ قاسم اتھارٹی حکام کے مطابق پورٹ قاسم کے بوائے ٹینڈرڈ مزدور نامی جہاز میں آگ لگی تھی یہ پورٹ قاسم کا 40 برس پُرانا جہاز ہے یہ بحری جہازوں کو چینل میں لانے کے کام کرتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ جہاز پر اچانک آگ لگی جس پر فائر کی ٹیم نے فوری قابو پالیا، حادثے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، جہاز پر لگنے والی آگ بروقت بُجھادی گئی تھی اورحادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Port Qasim

Port Qasim Authority

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div