Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عورت مارچ خلع کی شرح میں اضافے کا سبب ہے، نازش جہانگیر

ہمیں صنفی امتیاز پر کام کرنے کی ضرورت ہے، اداکارہ
شائع 03 جون 2023 09:08pm

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے خلع کی شرح بڑھنے کی حیران کن وجہ بتادی۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا کہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ ہر رونے والی عورت سچی نہیں ہوتی، ہمیں صنفی امتیاز پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے بے راہ روی کو کم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ نہیں بول رہی کہ میں کسی عورت کے ساتھ نہیں کھڑی ہورہی، لیکن اگر کسی مرد کے ساتھ بھی زیادتی ہورہی ہے تو میں بھی اس کے ساتھ کھڑی ہوں۔

نازش جہانگیر نے کہا کہ میں دونوں فریقین کے مؤقف کو جاننے کے بعد صرف سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ مجھے ناانصافی پر مبنی فیمینزم پر یقین نہیں ہے اور سمجھتی ہوں کہ سڑک پر عورت مارچ کرنا بھی فیمینزم نہیں ہے اور نہ اس سے خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن خواتین کے مسائل ہیں اُن تک تو یہ باتیں پہنچ بھی نہیں پاتیں، وہ آج بھی کسی گاؤں میں بیٹھی کھانا بنا رہی ہوں گی، جو عورت مارچ نکالتی ہیں انہیں اور مجھے اپنے حقوق کے بارے میں سب علم ہے۔

نازش نے کہا کہ میں شاید یہ بات کرتے ہوئے غلط ہوسکتی ہوں لیکن عورت مارچ کے بعد خلع کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ لڑکیوں کو ظلم سہنا چاہیے، نہیں، اگر کوئی ظلم کررہا ہے تو اس رشتے سے نکلنے سے کوشش کرو لیکن رشتوں کو سمجھنا نہیں چھوڑو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ ہر عورت فیمنزم کا غلط استعمال کرتی ہے لیکن بہت سی خواتین اس کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔

Nazish jahangir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div