Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا ٹریلین ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں، اسحاق ڈار

ادائیگیوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، وفاقی وزیر خزانہ
شائع 03 جون 2023 11:20am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، پاکستان کے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوا، ہم تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے اور ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے، مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، مہنگائی کی وجہ سےعام آدمی پر بوجھ پڑا ہے، ماضی میں کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کے نقصان کی بڑی وجہ ہے، ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایک روز میں سارے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ ادائیگیوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، کوشش ہے کہ غیرملکی ادائیگیاں وقت پر کریں۔

انھوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا، ہمارے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے ہیں، پاکستان خود مختار ملک ہے ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

economic crisis

Pakistan Inflation

budget 2023 24

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div