Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

امریکا نے گجرات کے قصائی مودی کو کانگریس سے خطاب کی دعوت دے دی

بھارتی وزیراعظم کی تقریر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا جشن منائے گی، اسپیکر کانگریس
شائع 03 جون 2023 09:36am
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر جو بائیڈن کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر جو بائیڈن کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل

امریکا نے بھارتی وزیراعظم نریدر مودی کو دوسری بار کانگریس سے خطاب کرنے کی دعوت دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی قانون سازوں کی جانب سے نریندر مودی کو رواں ماہ دورہ واشنگٹن کے دوران کانگریس میں خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔

سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رہنماؤں نے گزشتہ روز مودی کو لکھے گئے خط میں دعوت نامے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 22 جون کو ہونے والی بھارتی وزیراعظم کی تقریر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا جشن منائے گی۔

2016 میں امریکی قانون سازوں سے تقریر کرنے کے بعد یہ دوسرا موقع ہوگا جب مودی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وائٹ ہاؤس نے گزشتہ ماہ مودی کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر جو بائیڈن دونوں ممالک کے درمیان گہری اور قریبی شراکت داری کی تصدیق کے لیے ان کی میزبانی کریں گے۔

بائیڈن انتظامیہ نے حالیہ برسوں میں بھارت کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرتے ہوئے نام نہاد کواڈ الائنس کو مضبوط کیا جس میں آسٹریلیا، جاپان، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات شامل ہے۔

دوسری جانب امریکا میں مودی کے ناقدین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قوم پرست پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

امریکا میں موجود بھارتی وزیراعظم کے مخالفین کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم بھارت امریکا کے ان الزامات کو مسترد کرچکا ہے۔

Joe Biden

United States

US Congress

Washington

Narendra Modi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div