Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید مہنگائی کا خدشہ، سبسڈیز ختم کرنے کا امکان

بجلی 28 فیصد اور گیس 22 فیصد مہنگی ہوسکتی ہے، ذرائع
شائع 01 جون 2023 12:29pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

آئندہ مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ میں عوام کے لئے مزید مشکلاٹ بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں بجلی اور گیس کی سبسڈی مزید کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بجلی و گیس صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق توانائی کی سبسڈی 1575 ارب سےکم کر کے 975 ارب روپے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جب کہ بجلی کی سبسڈی صرف لائف لائن صارفین تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی۔

اس کے علاوہ مالی سال کے دوران بجلی 28 فیصد مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، بجلی سہ ماہی بنیادوں پر7 فیصد مہنگی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، دوسری جانب گیس 22 فیصد مہنگی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ حکومت ٹیکسوں، سبسڈی ختم کرکے بجٹ اہداف حاصل کرنا چاہتی ہے، سبسڈی ختم ہونے سے مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں، البتہ حکومت کے پاس بیرونی قرض نہ ملنے سے بجٹ اہداف حاصل کرنا مشکل ہے۔

اسلام آباد

Inflation

federal budget

budget 2023 24

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div