Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے کمی کا امکان

ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث قیمت برقرار بھی رکھی جاسکتی ہے
شائع 31 مئ 2023 04:10pm

عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے کی کمی کی تجویز دی ہے، اور ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپے کمی کا امکان ہے، تاہم ڈالر کی بڑھتی قدر کے سبب قیمتوں کو موجودہ سطح پر رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہے، 16 مئی کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔

petrol price

Petroleum products

Petroleum Levy

Russian Petrol

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div