Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

واٹس ایپ ڈیٹا کی دوسرے فون میں منتقلی کا آسان ترین طریقہ

اب کسی بھی کمپیوٹریا آئی کلاؤڈ کے بغیر ڈیٹا منتقل کریں
شائع 31 مئ 2023 12:27pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فون تبدیل کرتے وقت سب سے بڑی مشکل ڈیٹا کی منتقلی میں درپیش آتی ہے ، پُرانا ڈیٹا نئے فون میں منتقل کرنا اتنا آسان ٹاسک نہیں ہوتا خصوصاً جب بات واٹس ایپ ڈیٹا کی ہو۔

آئی فون استعمال کرنے والے بہت سے افراد فون تبدیل کرنے کے بعد نئے فون میں واٹس ایپ ڈیٹا منتقل کرنے کیلئے آسان طریقوں کی کھوج میں رہتے ہیں۔

اس مشکل کا ایک اورحل انٹرنیٹ کے ماہرعبدالرحمان الھادی نے نکالا ہے، ٹوئٹراکاؤنٹ پر ویڈیو کے ذریعے بتائے جانے والے اس طریقے کے تحت کوئی بھی کسی کمپیوٹر پروگرام یا آئی کلاؤڈ استعمال کیے بغیرپرانے آئی فون سے واٹس ایپ ڈیٹا نئے میں منتقل کرسکتا ہے ۔

عبدالرحمان الھادی کے مطابق یہ طریقہ بہت آسان ہے جسے کسی کمپیوٹر پروگرام یا آئی کلاوڈ کے استعمال کے بغیر اپلائی کیاجاسکتا ہے۔

پُرانے فون سے نئے میں واٹس ایپ ڈیٹا کی منتقلی کا طریقہ

سیٹنگز پرکلک کریں چیٹ کے آپشن کو منتخب کر کے کلک کریں۔ چیٹ ٹرانسفر کا ٹیگ کلک کریں جس پر بار کوڈ سامنے آئے گا۔ پرانے آئی فون ظاہر ہونے والے بارکوڈ کو نئے فون میں اسکین کیا جائے، اس طریقے سے بآسانی ڈیٹا منتقل ہوجائے گا۔

ماہرین انٹرنیٹ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی منتقلی کیلئے فراہم کیا جانے والا مذکورہ طریقہ جلد عام ہو جائے گا۔

آئی کلاوڈ کے ذریعے نئے فون میں واٹس ایپ ڈیٹا کی منتقلی

واٹس ایپ میں موجود سہولت کے ذریعے آپ ڈیٹا کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، اس کے لیے اپنی چیٹ کا بیک ایپ آئی کلاوڈ میں اسٹور کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔

اس کیلئے ضروری ہے کہ دونوں موبائل سیٹس پر آئی کلاوڈ میں ڈیٹا اسٹورکا آپشن موجود ہو۔

پرانے فون پر واٹس ایپ لاگ ایکٹو کریں۔ سیٹنگز میں جاکرچیٹ سیٹنگ کا انتخاب کریں۔ چیٹ بیک ایپ پر کلک کے بعد ’بیک ایپ ناؤ‘ پرکلک کریں ۔ آئی کلاؤڈ سیو کی کمانڈ ملنے کے بعد واٹس ایپ چیٹ کو اسٹورکرلے گا۔

واٹس ایپ ڈیٹا کی ’آئی ٹیون‘ کے ذریعے نئے آئی فون میں منتقلی

واٹس ایپ ڈیٹا ایک سے دوسرے آئی فون میں منتقل کرنے کیلئے ایپل کی جانب سے ’آئی ٹیون بیک اپ‘ کی سہولت دی گئی ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ ڈیٹا دوسرے آئی فون میں درج ذیل طریقے سے باآسانی منتقل کیاجا سکتاہے۔

پرسنل کمپیوٹر پرآئی ٹیون ایکٹو کریں۔ کمپیوٹرمیں آئی ٹیون ایکٹو کرنے کے فون کو سرچ کریں۔ آئی ٹیون پروگرام میں فون ظاہر ہونے پر ’سمری‘ پر کلک کے بعد ’کاپی ناؤ‘ پر کلک کریں۔

WhatsApp

iPhone

WhatsApp data

Data transfer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div