Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

راولپنڈی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے احتساب عدالت کے جج جاں بحق

ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر گھر والوں یرغمال بنانے کی کوشش
اپ ڈیٹ 30 مئ 2023 10:21am
سیشن جج آزاد کشمیر سرادر امجد اسحاق
سیشن جج آزاد کشمیر سرادر امجد اسحاق

راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے احتساب عدالت آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے فیز 8 کی نئی ہاؤسنگ سوسائٹی میں میں پیش آیا جہاں 5 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر جج سردار امجد اسحاق کے گھر والوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔

جس پر جج سردار امجد اسحاق نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکوں کی جوابی فائرنگ سے جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

جج سردارامجد اسحاق کی میت کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

rawalpindi

firing

robbers

session judge azad kashmir

sardar amjad ishaq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div