Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

یوٹیوب صارفین کیلئے بُری خبر، اہم فیچر جلد ہٹا دیا جائے گا

مقصد دیگر آپشنز کو ترجیح دینا ہے
شائع 29 مئ 2023 03:08pm
تصویر — پکس بے/ فائل
تصویر — پکس بے/ فائل

امریکی آن لائن ویڈیو شیئرنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے ’’اسٹوریز‘‘ اپلوڈ کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سپورٹ پیج نے مذکورہ آپشن کو ختم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب دیگر آپشنز کو ترجیح دینا چاہتا ہے جس کی وجہ سے اِسے ہٹا رہا ہے۔ یوٹیوب کمیونٹی پوسٹس، شاٹس، لائیو کو زیادہ ترجیح دے رہا ہے۔

یوٹیوب کے صارفین آئندہ ماہ 26 جون کے بعد اسٹوری فیچر استعمال نہیں کرپائیں گے۔ آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے اسٹوری فیچر2017 میں متعارف کرایا تھا۔

یوٹیوب نے مزید نئے آپشن صارفین کی سہولت کے لئے پیش کیے ہیں، کمیونٹی پوسٹس میں ایڈیٹنگ، پولنگ فیچر، کوئز، فلٹرز اور اسٹیکرز جیسے نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔

youtube

social media

Pakistani Youtuber

YouTube Stories

YouTube Community

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div