Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ابرارالحق کو پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد لندن میں کانسرٹ مہنگا پڑگیا

کانسرٹ علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 29 مئ 2023 02:04pm
تصویر: اسکرین گریب/ٹوئٹر
تصویر: اسکرین گریب/ٹوئٹر

حال ہی میں پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے والے گلوکار ابرارالحق کو اس جماعت کے حامیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، عمران خان سے سیاسی وابستگی ختم کرنے کے فوری بعد لندن میں کنسرٹ کرنے پرالوداعی پریس کانفرنس میں گلوکار کے آبدیدہ ہونے کومگرمچھ کے آنسو کہا جارہا ہے۔

لندن روانگی سے قبل لاہور میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنے والے ابرار الحق اس موقع پر آبدیدہ ہوگئے تھے۔

اب پی ٹی آئی سے علیحدگی کے فوری بعد لندن میں گلوکار کی پرفارمنس کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن پر کیے جانے والے تبصروں میں ٹوئٹر صارفین انہیں خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں ۔

ٹوئٹر پر زیرگردش ویڈیوز میں گلوکار اپنے مقبول گانے سُنا کر شرکاء کو محظوظ کرتے نظرآرہے ہیں، بھنگڑا سونگز کے لحاظ سے گلوکار کی باڈی لینگویج بھی پُرجوش ہے جو ان کی سابقہ جماعت کےحامیوں کو طیش دلانے کا سبب بنی لیکن ایک اہم وجہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ یہ کنسرٹ عمران خان کے سابق قریبی ساتھی علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔

صارفین نے ویڈیوز پرکیے جانے والے تبصروں میں پارٹی چھوڑنے کے صرف 2 روز بعد اس طرزعمل کو منافقت قرار دیتے ہوئے گلوکار پرکڑی تنقید کی۔

ایک اور وائرل کلپ میں ابرارالحق سے سوال کیا جارہا ہے کہ پارٹی چھوڑتے وقت کی جانے والی پریس کانفرنس میں وہ روئے کیوں تھے؟ اس پر ان کا کہنا تھا وہ سیاست میں کچھ کرنے آئے تھے لیکن کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔

صحافیوں نے ان سے مزید پوچھا گیا کہ اس اقدام کیلئے ان پردباؤ تھا اور انہیں کسی نے ڈرایا دھمکایا تو نہیں؟ اس پر گلوکارکا جواب تھا کہ وہی کچھ عرصے کیلئے ریلیکس کرنا چاہتے ہیں، ان کا چیریٹی ورک بھی متاثر ہورہا تھا۔

ایک اورویڈیو کلپ میں میڈیا سے گفتگو کرنے سے قبل ابرارالحق کوخاصا تذبذب کا شکاردیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ابرارالحق کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا مقصد بڑا کام کرنا تھا، لیکن بدقسمتی سے وہ پورا ہوتا نظر نہیں آرہا، تو پھر ہم ایسا کام کیوں کریں جس میں سوائے اندھیرے کے کچھ نظر نہیں آرہا۔

ابرار الحق نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا تھا کہ شاید ہی کوئی ہوگا جس نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت نہ کی ہو، ان واقعات کی مجھے شدید تکلیف ہے، اس طرح کے رویوں کے ساتھ آگے بڑھتے رہے تو پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، سوشل ورک کے لیے سیاست بھی چھوڑ سکتا ہوں، بے قصور کارکنوں کو فوری چھوڑنا چاہئے، اور 9 مئی کے واقعات میں جو ملوث ہیں انہیں ضرور سزا ملنی چاہئے۔

صحافی نے ابرار الحق سے سوال کیا تھا کہ کیا 9 مئی کے واقعے کے ذمہ دار عمران خان ہیں؟ اس پر وہ تو جواب دیے بغیرپریس کانفرنس سے اٹھ گئے تھے۔

pti

london

imran khan

Abrar ul Haq

Concert

Aleema Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div