Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

یاسین ملک کو کچھ ہوا تو کشمیر میں خونی انقلاب آئے گا، مشعال ملک

اگر امن کو دنیا نے نہیں سنا تو سب کے سب مسلحہ تحریک پر چلے جائیں گے، اہلیہ یاسین ملک
شائع 28 مئ 2023 11:28pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی حکومت کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہے، یاسین ملک کو کچھ ہوا تو کشمیر میں خونی انقلاب آئے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری قوم نے آزاد ہو کر ہی رہنا ہے یاسین ملک نے آزادی کا علم اٹھایا اور اپنی ساری خوشیاں کشمیر پر قربان کیں۔ شوہر تھرڈ ڈگری کا تشدد برداشت کرتے رہے ہیں۔ یاسین ملک کو 35 سال پرانے کیسز میں گرفتار کیا جاتا رہا۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو شہری کے حقوق نہیں دیے جارہے، جموں کورٹ نے دو سے تین مرتبہ انھیں پیش کرنے کا حکم دیا لیکن بھارت سرکار نے پیش نہیں کیا۔ یاسین ملک کو اگر کچھ ہوا تو کشمیر میں خونی انقلاب آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ شوہر کو جان کی پروا نہیں ہے، یاسین ملک صرف میرے شوہر کا نام نہیں ہے یہ سارے کشمیر کا نام ہے۔ ہم کبھی پر امن احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹے، اگر امن کو دنیا نے نہیں سنا تو سب کے سب مسلحہ تحریک پر چلے جائیں گے، جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ پاکستان حکومت سے اپیل ہے کہ اقوام متحدہ میں بس تقریر کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ کشمیروں کے کئی شہیدوں کی میتیں ابھی تک ان کے ورثا کے حوالے نہیں کی گئیں۔ یہ سب کچھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی الیکشن جیتنے کے لیے کر رہا ہے اور خطے کو نیو کلیئر پاور کی طرف دھکیل رہا ہے، مودی نے اپنے ہی ملک کو توڑنے کی سازش کردی ہے ۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ نریندر مودی کو میں نے خط لکھا تھا کہ میرے شوہر کو اگر کچھ ہو گیا تو آپ اسکے ذمہ دار ہو گے ۔ یاسین ملک کے نہیں یہ لوگ اپنی موت کے دن گن رہے ہیں۔ میرا شوہر اس صدی کا مجاہد ہے، دس لاکھ پر مشتمل بھارتی آرمی کا مقابلہ کر رہا ہے۔ مودی اگر تم ایک لیڈر بن گئے ہو تو یاسین ملک کی طرح لوگوں میں نکل کے دکھاؤ۔

Indian police

yasin malik

Jammu and Kashmir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div