لاہور: خطرناک قیدی خاتون نے ساتھی قیدی کے چہرے پر گرم سالن پھینک دیا
قیدی خاتون نے اس کے چہرے پر گرم سالن پھینک دیا جسے عاصمہ بری طرح جھلس گئی
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں خطرناک قیدی خاتون نے عاصمہ نامی ساتھی قیدی پر جان لیوا حملہ کردیا۔
کوٹ لکھپت جیل میں خطرناک قیدی خاتون نے عاصمہ نامی قیدی خاتون کے چہرے پر گرم سالن پھینک دیا۔
کھانے کی تقسیم کے دوران کئے جانے والے اس حملے میں منشیات کیس میں قید عاصمہ کا چہرہ بری طرح جھلس گیا جسے فوری طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جیل حکام نے واقعہ کی رپورٹ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو بھی بھجوا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والی خاتون قیدی فاطمہ جہانگیر ذہنی مریضہ ہے، اسی وجہ سے اسے اسپیشل سیل میں رکھا گیا ہے، رپورٹ میں واقعے کے دوران ڈیوٹی پر موجود خاتون اسٹاف کو قصور وار قرار نہیں دیا گیا۔
lahore
prisoners
Jail Kot Lakhpat Lahore
مزید خبریں
الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو
عوام مہنگا تیل خریدنے سے گریزاں، پیٹرول کی کم ترین فروخت ریکارڈ
’کیا آپ اگلے مارشل لا کا دورازہ ہم سے کھلواناچاہتے ہیں‘ ، چیف جسٹس
نواز شریف وطن پہنچ کر مینار پاکستان جلسے سے خطاب کریں گے، رانا ثناء اللہ
مفتی ضیاء الرحمٰن کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا، پولیس کا دعویٰ
آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے گاڑیاں چھیننے اور ڈکیتیوں میں ملوث گروہ گرفتار
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.