Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ
اپ ڈیٹ 22 مئ 2023 11:49am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، مردان، صوابی، لوئر دیر، ملاکنڈ، ایبٹ آباد سوات، ہری پور، اٹک، غذر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغان تاجکستان سرحدی علاقہ اور اس کی زیر زمین گہرائی 90 کلو میٹر تھی۔

اسلام آباد

earthquake

punjab

KPK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div