Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ژوب میں سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

مقدمہ کن دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے؟
شائع 20 مئ 2023 01:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

بلوچستان کے ضلع ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ نامعلام افراد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، جس میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق بلوچستان کے ضلع ژوب میں جلسہ کرنے جاریے تھے کہ ان کے قافلے کو ایک خود کش خملہ آور نے نشانہ بنایا تھا۔

خود کش دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ حملہ آور مارا گیا تھا، جس کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطانق خود کش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، خود کش دھماکے میں ملوث حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

حملہ آور کے جسمانی اعضا اور تفتیش کے دوران ملنے والے شواہد کا فرانزک لیب سے معائنہ کروایا جائے گا۔

ژوب کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کی ٹیمیں دیگر اداروں کے ساتھ تحقیقات کر رہی ہیں۔

واقعے کے بعد ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے جبکہ خود کش حملہ آور کی شناخت کے لیے جمسانی اعضا کے نمونے ڈی این اے کے لئے حاصل کرلیے گئے۔

بلوچستان

Blast

Jamat e Islami

Zhob

Siraj Ul Haq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div