Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ہنگامہ آرائی کیس: عمران اسماعیل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سابق گورنر سندھ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش
اپ ڈیٹ 20 مئ 2023 01:17pm
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنگامہ آرائی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی گرفتاری پر 9 مئی کو احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ٹیپو سلطان پولیس نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشت پھیلانے کے الزامات ہیں۔

ملزم سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تو عدالت نے عمران اسماعیل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت نے پیر کے روز پی ٹی آئی رہنما کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

میرے خلاف بنایا گیا مقدمہ جھوٹا ہے، سابق گورنر سندھ

اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنماء عمران اسماعیل نے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچنے پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف بنایا گیا مقدمہ جھوٹا ہے، میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا پارٹی کی تبدیلی کے لیے کوئی دباؤ ہے؟ جس پر عمران اسماعیل نے جواب دیا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

عمران اسماعیل کی گرفتاری

یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے حراست میں لیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل کو شارعِ فیصل اور ٹیپو سلطان تھانوں میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا۔

سابق گورنر سندھ سمیت تحریک انصاف کے دیگر 20 رہنماؤں کے خلاف رینجرز کی چوکی، جیل کی گاڑی، بس اور دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

pti

karachi

ATC

imran ismail

imran khan arrested

politics may 20 2023

ex governor sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div