Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

ملک میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا

ملک بھرمیں موبائل براڈ بینڈ سروس بحال ہے، پی ٹی اے
اپ ڈیٹ 15 مئ 2023 04:09pm
تصویر: روئٹرز/ فائل س
تصویر: روئٹرز/ فائل س

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا کہ ملک میں فیس بُک اور یوٹیوب سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی بحال ہونا شروع ہوگئی جبکہ ملک بھرمیں موبائل براڈ بینڈ سروس بحال ہے۔

اس سے قبل مُلک میں انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا سائٹس کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھرمیں موبائل براڈ بینڈ سروس بحال ہے لیکن انٹرنیٹ سروسز پرپابندی کی کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔

ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یوٹیوب، ٹوئٹر اور فیس بُک کی سروسزا بھی تک ڈاؤن ہیں جو پی ٹی آئی کارکنوں کے پُرتشدد مظاہروں کے بعد سروسزمعطل کی گئی تھیں۔

PDM Protest

Internet Service

PTA

imran khan arrested

Internet Down

Politics May 15 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div