Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعلیٰ کی نقل و حرکت پر پابندی کی خبروں کے بعد گلگت بلتستان ہاؤس سے نفری واپس

گلگت بلتستان ہاؤس کے باہر رینجرزاورپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 11 مئ 2023 02:12pm

جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کی گئی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری ہٹا لی گئی۔

اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس پر تعینات پولیس کی نفری ہٹالی گئی ہے،آج صبح پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی تھی۔

اس سے پہلے گلگت بلتستان ہاؤس کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، اور ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید بھی جی بی ہاؤس میں موجود ہیں، جب کہ وزیرداخلہ جی بی شمس لون اوروزیر قانون سہیل عباس بھی وزیراعلی کے ہمراہ ہیں۔

جی بی ہاؤس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے علی الصبح گلگت بلتستان ہاوس میں داخلے کی کوشش کی تھی۔ اور بظاہر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

imran khan arrested

GB House

khalid khurshid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div