Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

زمان پارک کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی 16 مئی تک عبوری ضمانت منظور

دفعہ 144 کی خلاف وزری پر 38 پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست ضمانت منظور
شائع 09 مئ 2023 02:13pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک ہنگامہ آرائی اور پولیس پر پٹرول بم پھیکنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی 16 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں زمان پارک ہنگامہ آرائی اور پولیس پر پیٹرول بم پھیکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

جج اعجاز احمد بٹر نے فرخ حبیب، عمرایوب اوراعجاز چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

عدالت نے فرخ حبیب، عمر ایوب اور اعجاز چوہدری کی 16 مئی تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔

دفعہ 144 کی خلاف وزری: 38 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف وزری پر 38 پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں تحریک انصاف کی ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف وزری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے پی ٹی آئی کے 38 کارکنان کی درخواست ضمانت منظور کی۔

یاد رہے کہ دفعہ 144 کی خلاف وزری پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے 4 سابق صوبائی وزراء اینٹی کرپشن میں طلب

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مسلسل گھیرا تنگ کردیا، تحریک انصاف کے 4 سابق صوبائی وزراء کو11 مئی کو طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے احمد شاہ کھگہ، نعیم ابراہیم، یاور عباس بخاری اور وقاص قیوم کو 11 مئی کو طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احمد شاہ کھگہ اور نعیم ابراہیم پرالزام ہے کہ انہوں نے محکمہ ایجوکیشن پنجاب میں کلاس فور کی 190 آسامیوں پر بھرتی کےعوض 10 لاکھ رشوت وصول کی۔

یاور عباس بخاری پر اٹک میں 50 کروڑ کی ہائی وے کی سکیم کا ٹھیکہ اپنے فرنٹ مین امجد کو دینے کا الزام ہے۔

وقاص قیوم پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹورازم کے منصوبے کا نقشہ تبدیل کروایا۔

وقاص قیوم اورمیجرلطاثب ستی نے اس منصوبے کا نقشہ تبدیل کروا کر اپنے گھروں کو پختہ سڑک سے منسلک کروایا ہے، نقشہ تبدیل ہونے سے منصوبے کی لاگت میں 200 ملین کا اضافہ ہوا۔

Farrukh Habib

ATC

lahore

pti leaders

islamabad local court

Zaman Park Operation

Aijaz Chaudhary

Politics May 9 2023

umer ayyub

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div