Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں غیرملکی ائرلائن کی پروازیں تقریبا 2 دہائی بعد بحال

وزیراعلیٰ سندھ نے پرواز کی آمد کا کیک کاٹ کرافتتاح کیا
شائع 09 مئ 2023 09:48am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ایتھوپین ائرلائن نے پاکستان کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا، وزیراعلیٰ سندھ اور وزراء نے ایتھوپین وفد کا استقبال کیا۔

ایتھوپیا کے وزیرمملکت امورخارجہ پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچےجبکہ ایتھوپیا کے وزراء اور کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد بھی پہنچا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایتھوپین وفد کا استقبال کیا، صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر شاہ، اکرام اللّٰہ دھاریجو اور مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اولڈ ٹرمینل کے وی آئی پی لاؤنچ میں پرواز کی آمد کا کیک کاٹ کرافتتاح کیا۔

مراد علی شاہ نے ایتھوپیا کے وزرا مملکت سے صوبائی وزراء کا تعارف کرایا اور مہمان وزرا کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پہنائیں۔

پہلی پرواز میں ایتھوپیا کے 3 وزرائے مملکت، اعلیٰ افسران، سفارتکاروں سمیت 110 مسافر سوار تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایتھوپین ائرلائن کا سلسلہ کراچی سے ایتھوپیا اور ایتھوپیا کو کراچی سے جوڑنے کا ذریعہ ہے جبکہ پروازوں سے سندھ اور ایتھوپیا میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے افریقی ممالک کے ساتھ تجارت، سیاحت اور تعلقات بہتر کیے جائیں۔

ایتھوپیا نے کراچی کے لیے پہلی بار جولائی 1966 براہ راست پروازوں کا آغاز کیا تھا جو دسمبر 1971 تک جاری رہا، جس کے بعد دوبارہ جون 1993 سے جولائی 2004 تک یہ سروس جاری رہی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب تیسری بار یہ سلسلہ لگ بھگ 2 دہائی بعد آج 9 مئی سے شروع ہوا ہے۔

ایتھوپین ائر لائن نے لگ بھگ 4 گھنٹے 25 منٹ دورانیے کی اس پرواز کے لیے برانڈ نیو بوئنگ 737 میکس 8 طیارہ استعمال کیا ہے۔

کراچی کے لیے پہلی براہ راست پرواز ای ٹی 694 ادیس ابابا سے اگرچہ 52 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی تاہم پرواز مقررہ وقت سے ایک منٹ قبل صبح 5 بج کر 4 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ اتری۔

یہی طیارہ پرواز ای ٹی 695 کے طور پر ادیس ابابا روانہ ہورہا ہے، ایتھوپین ائر لائن کی ادیس ابابا سے کراچی کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی۔

CM Sindh

karachi airport

Ethiopian Airlines

Syed Murad Ali Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div