Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

جے یو آئی کا اعتراض: پی ٹی آئی کا اے این پی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اے پی سی میں شرکت کے تنازعے پر جے یوآئی کا اے این پی سے رابطہ
شائع 02 مئ 2023 09:19am
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے کل (3 مئی ) کو بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی) کے اعتراض پر پاکستان تحریک انصاف )(پی ٹی آئی) نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی شرکت کے تنازعے پر جے یوآئی کا اے این پی کے ساتھ رابطہ ہوا، جس میں پی ٹی آئی کو دعوت دینے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

جے یو آئی کے اعتراض کے بعد پی ٹی آئی نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

مولانا عطاء الرحمان کی قیادت میں جے یوآئی وفد نے اے این پی کے میان افتخار حسین سے ملاقات کی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر نے اے این پی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اے این پی کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کی تھی لیکن اب ہم نہیں جائیں گے، مجھے قیادت نے منع کردیا ہے کہ این این پی کی اے پی سی میں نہیں جانا۔

تاہم جے یوآئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اے پی سی میں شرکت کے انکار کے بعد جے یو آئی اے پی پی سی میں شرکت کرے گی۔

سیکرٹری جنرل اے این پی میاں افتخارکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیں اے پی سی میں نہ آنے سے متعلق ابھی تک آگاہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اے این پی نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے ذریعے پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے تھی۔

اے این پی نے زمان پارک جا کر خود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

pti

اسلام آباد

Asad Qaiser

JUIF

ANP

All Parties Conference

Mian Iftikhar Hussain

Politics May 2 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div